Monday 16 September 2013

رمضان کی فضیلت و اہمیت

Posted by Unknown  
Tagged as:
09:29

رمضان المبارک اسلامی تقویم کا نواں مہینہ ہے. قرآن و حدیث میں رمضان المبارک کو بہت اہمیت حاصل ہے.اور رمضان المبارک ہی وہ مہینہ ہے جس کا زکر قرآن مجید میں آیا ہے.
ارشاد ربانی ہے:
“رمضان کے مہینے میں قرآن مجید نازل کیا گیا”(البقرۃ: 185) ”
“اس مہینے میں ایک رات (لیلۃ القدر) ایسی آتی ہے جو ہزار راتوں سے افضل و بہتر ہے”.(القدر: 3)
حضرت سلمان رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شعبان کی آخری تاریخ کو فرمایا کہ تمھارے اوپر ایک مہینہ آ رہا ہے جو بڑا مبارک مہینہ ہے. اس میں ایک رات ہے جو ہزار مہینوں سے بڑھ کر ہے. اللہ تعالٰی نے اس ماہ کے روزے کو فرض اور اس رات میں قیام کو ثواب کی چیز بنایا. جو شخص اس مہینہ میں کسی نیکی کے ساتھ اللہ کا قرب حاصل کر لے وہ ایسا ہے جیسے غیر رمضان میں فرض ادا کیا اور جو شخص کسی فرض کو ادا کرے وہ ایسے ہے جیسے غیر رمضان میں ستر فرض ادا کرے. یہ مہینہ لوگوں کے ساتھ غمخواری کرنے کا ہے. اس مہینہ میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے.
ارشادِ باری تعالٰی ہے:
“اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کر دئیے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے، تا کہ تم متقی ہو جاؤ” (البقرۃ: 183)
ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“رُسوا ہوا وہ شخص جس کی قسمت میں رمضان کا مہینہ آیا اور اس نے عبادت کر کے اللہ سے اپنے کناہوں کو معاف نہیں کروا لیا”.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ:
“جب رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے تو شیاطین اور سرکش جنات قید کر دئیے جاتے ہیں اور دوزخ کے سارے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں، پھر اس کا کوئی دروازہ کھلا نہیں رہتا اور جنت کے تمام دروازے کھول دئیے جاتے ہیں پھر اس کا کوئی دروازہ بند نہیں رہتا اور اعلان کرنے والا فرشتہ یہ اعلان کرتا ہے کہ. اے بھلائی (یعنی نیکی و ثواب) کے طلبگار! (اللہ کی طرف) متوجہ ہو جا اور اے برائی کا ارادہ رکھنے والے! برائی سے باز آ جا کیونکہ اللہ تعالٰی لوگوں کو آگ سے آزاد کرتا ہے (یعنی اللہ تعالٰی اس ماہِ مبارک کے وسیلے میں بہت لوگوں کو آگ سے آزاد کرتا ہے اس لئے ہو سکتا ہے کہ تو بھی ان لوگوں میں شامل ہو جائے) اور یہ اعلان رمضان کی ہر رات کو ہوتا ہے”. (ترمذی و ابن ماجہ)

About the Author

Write admin description here..

0 comments:

Discussion

Blogroll

Total Pageviews

Copyright © 2013 Masti Time. Blogger Template by BloggerTheme9
Proudly Powered by Blogger.
back to top